دشمنوں کی کمزوریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، یمنی عہدیدار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی حکومت کے میڈیا ونگ کے سربراہ زید الغرسی نے کہا کہ ملک کے  فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا واشنگٹن کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے جب کہ گذشتہ رات کی جارحیت میں یمنی شہریوں کے مکانات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کو ہمارا جواب بالکل واضح ہے، ہم غزہ کی حمایت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے اور یمن کے خلاف امریکی جارحیت سے غزہ کے لئے ہماری حمایت ہرگز متاثر نہیں ہو گی۔ 

 الغرسی نے کہا کہ ہم اپنے دشمن کو اچھی طرح جانتے ہیں اور اس کی کمزوریوں اور ان سے نمٹنے کے طریقے بھی جانتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *