مندر پر گرینیڈحملہ ۔ پولیس کو پاکستان کا ہاتھ ہونے کا شبہ

امرتسر (آئی اے این ایس) دلیرانہ واقعہ میں موٹرسیکل سوار 2 شرپسندوں نے پنجاب کے مقدس شہر امرتسر میں ایک مندر پر ہینڈ گرینیڈ(ہتھ گولہ) پھینکا تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ پاکستان کی سرحد سے متصل ریاست پنجاب میں گزشتہ 4 ماہ میں ایسا یہ 12 واں واقعہ ہے۔

سابق میں حملے پولیس اسٹیشنوں پر ہوتے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرپسند جھنڈا لگی بائیک پر پہنچے۔ تھوڑی دیر انتظار کے بعد ان میں ایک نے گرینیڈ پھینکا اور دونوں فرار ہوگئے۔ بڑا دھماکہ ہوا جس کے بعد افراتفری مچی۔ جمعہ کی رات کھنڈوالا علاقہ میں حملہ پولیس کے بموجب ہولی کے دوران خوف پیدا کرنے کی منصوبہ بند حکمت عملی کا حصہ لگتا ہے۔ مندر کی دیوار کو نقصان پہنچا۔

مقامی وکیل کرن پریت سنگھ نے بتایا کہ کل رات 12 بجے کے آس پاس 2 افراد بائیک پر آئے۔ ٹھاکردوار مندر کے باہر تھوڑی دیر رکے اور گرینیڈپھینک کر چلے گئے۔ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ قریب کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کمشنر امرتسر گرپریت سنگھ بھلر نے میڈیا سے کہا کہ پاکستان یہاں کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرہرا ہے اور بعض مقامی نوجوان ایسی حرکتوں میں ملوث ہیں۔ صورتِ حال قابو میں ہے۔

2 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ انہیں جلد پکڑلیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے بموجب پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک مندر کے باہر دھماکہ وہا۔ مندر کی دیواروں کو نقصان پہنچا اور اس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا لیکن کھنڈوالا علاقہ کے رہنے والوں میں افراتفری مچ گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 نامعلوم افراد‘ موٹرسیکل پرٹھاکردوار مندر پہنچتے ہیں۔ چند سکنڈ انتظار کے بعد ان میں ایک شخص مندر کی طرف دھماکو مادہ پھینکتا ہے اور پھر دونوں فرار ہوجاتے ہیں۔ سینئر پولیس عہدیدار مقام ِ دھماکہ پر پہنچ گئے۔ فارنسک ٹیم نے نمونے اکٹھا کرلئے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *