پرینکا گاندھی، کیرالا میں انتخابی مہم کی انچارج ہوں گی

ترواننت پورم (آئی اے این ایس) کیرالا اسمبلی الیکشن 2026 کے لئے صرف ایک سال رہ گیا ہے۔ کانگریس ہائی کمانڈ وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی وڈرا کو پارٹی کی انتخابی مہم کی انچارج بنانے پر غور کررہی ہے۔

کانگریس کیرالا یونٹ میں اندرونی اختلافات بڑھتے جارہے ہیں۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری انچارج کیرالا دیپاداس منشی نے تجویز کیا ہے کہ پرینکا گاندھی کو کیرالا اسمبلی الیکشن مہم چلانے والی خصوصی کمیٹی کی سربراہ بنادیا جائے۔

دہلی میں گزشتہ ماہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیرالا کانگریس کے سینئر قائدین اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ریاستی یونٹ کے داخلی مسائل کا جائزہ لیا۔ ایک سیاسی مبصر کا کہنا ہے کہ کانگریس کیرالا یونٹ میں عرصہ سے دھڑے بندی جاری ہے جبکہ برسراقتدار سی پی آئی ایم متحد ہے۔

کئی اسکام اور کرپشن کے الزامات کے باوجود پی وجین کی قیادت میں سی پی آئی ایم نے 2016 میں برسراقتدار آنے کے بعد سے ڈسپلن برقرار رکھا ہے۔ اس کے برخلاف کانگریسی اپنے داخلی اختلافات کو منظرعام پر لاتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ عام رائے دہندوں سے دور ہوتے جارہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *