اس حوالے سے ضلع کی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سمیتا کماری نے کہا، ’’ہولی کے دوران کچھ شرپسند عناصر نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی لیکن اب حالات قابو میں ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کچھ گاڑیوں کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ معاملے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے تاکہ اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔‘‘
پولیس نے علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر فلیگ مارچ بھی کیا اور لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ مقامی انتظامیہ نے کہا کہ جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔