راجکوٹ کی بلند عمارت میں خوفناک آتشزدگی، تین افراد ہلاک، درجنوں پھنس گئے

عینی شاہدین کے مطابق، آگ لگتے ہی پورے علاقے میں دھواں بھر گیا، اور عمارت میں مقیم افراد نے کھڑکیوں اور بالکونیوں سے مدد کے لیے پکارنا شروع کر دیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران کچھ لوگوں کو باہر نکال لیا گیا، لیکن اب بھی 30 سے زائد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی راجکوٹ کے اے سی پی بی جے چودھری جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *