تاریخ کے جھروکوں سے، 7 ستمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 7 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1701 – جرمنی، انگلینڈ اور ہالینڈ نے فرانس مخالف معاہدے پر دستخط کیے۔

1812 – بوروڈینو کی لڑائی میں نپولین نے روسی فوج کو شکست دی۔

1813- امریکہ کے لئے پہلی بار ’انکل سیم‘ کا خطاب ہوا۔

1822 – برازیل نے پرتگال سے آزادی کا اعلان کیا۔

1860 – لیڈی ایلگین نامی جہاز کے مشی گن جھیل میں ڈوبنے سے 400 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی۔

1906- بینک آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا۔

1921 – نیو جرسی، امریکہ میں پہلے مس امریکہ بیوٹی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

1923 – ویانا میں انٹرپول کا قیام عمل میں آیا۔

1931ء گول میز کانفرنس کا دوسرا اجلاس لندن میں شروع ہوا۔

1950 – ہنگری میں تمام خانقاہیں/مٹھ بند کئے گئے۔

1977-ایتھوپیا نے صومالیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے۔

1998 – بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 100ویں کانفرنس ماسکو میں شروع ہوئی۔

1999-ایتھنز میں 5.9 شدت کے زلزلے میں 143 افراد کی موت اور 500 سے زائد زخمی اور 50,000 بے گھر ہوئے۔

2002- ایاز الدین احمد بنگلہ دیش کے نئے صدر بنے۔

2004-فجی کے وجے سنگھ ٹائیگر ووڈس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے نمبر ایک گولفر بنے۔

2005- مصر میں پہلی بار صدارتی انتخابات ہوئے۔

2009-ہندوستان کے پنکج اڈوانی نے ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز کا خطاب جیتا۔

2011 – روسی طیارہ یاکوولیف یاک -42 کے پرواز کرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو جانے سے 22 ہاکی کھلاڑیوں کی پوری ٹیم سمیت 44 افراد کی موت ہوئی۔

2011 – دہلی ہائی کورٹ کمپلیکس کے گیٹ نمبر 5 کے قریب سوٹ کیس میں رکھے بم کے دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوئے۔

2013- تریپورہ، گوا اور اتر پردیش کے گورنر رہے رومیش بھنڈاری کا انتقال ہوا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *