حیدرآباد میں دھماکہ، ایک شخص زخمی

حیدرآباد | 12 مارچ : حیدرآباد کے مشیرآباد علاقے میں چہارشنبہ کی دوپہر زوردار دھماکہ ہوا۔ مقامی پلاسٹک گودام میں دھماکہ ہونے کے نتیجہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھولک پور گلشن نگر کے قریب پلاسٹک گودام میں پیش آیا جہاں بہار کے  اسحاق احمد (28) سال پلاسٹک کی اشیاء کو توڑ کر انھءں گرائنڈ کررہا تھا کہ اس دوران ایک کیمیکل کا ڈبہ پھٹ گیا جس کے ساتھ ہی زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں اسحاق احمد شدید زخمی ہو گیا۔

 

اس کے ہاتھوں، چہرے اور پیروں پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد مقامی لوگوں نے اسے علاج کے لیے گاندھی ومہاسپٹل منتقل کر دیا۔ مشیرآباد کے انسپکٹر رام بابو نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *