مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے آپریشنل علاقوں میں دشمن کی جہاز رانی پر پابندی کا فیصلہ عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
اعلان کردہ آپریشنل علاقے سے گزرنے والے کسی بھی اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا، اور یہ فیصلہ ایک عملی اور ضروری اقدام ہے کیونکہ دشمن نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو بند کر رکھا ہے اور فلسطینی عوام کو بھوک سے مارنے کے لیے انسانی امداد کی ترسیل روک دی ہے۔