مسلم بچوں کو ٹوپی پہننے پر نشانہ بنایا گیا (ویڈیو وائرل)

بوکارو (جھارکھنڈ): جھارکھنڈ کے بوکارو میں ایک پریشان کن واقعہ پیش آیا جہاں تین مسلم نابالغ بچوں کو فرقہ وارانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

11 مارچ کو یہ واقعہ سیکٹر-9 پیٹرول پمپ پر اس وقت پیش آیا جب یہ بچے پٹرول لینے کے لیے وہاں پہنچے۔ ذرائع کے مطابق جیسے ہی یہ تینوں نابالغ لڑکے پیٹرول لینے پہنچے کچھ شرپسند عناصر وہاں آئے اور ان سے بدتمیزی شروع کر دی۔

اچانک، بات چیت تلخ کلامی میں بدل گئی اور وہ بچوں کو مارنے لگے۔ حملہ آوروں نے نہ صرف بچوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے خلاف فرقہ وارانہ نعرے بھی لگائے۔

دھمکیاں دیتے ہوئے حملہ آوروں نے ان بچوں کو زدوکوب کیا اور گالیاں دیں۔یہ واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تاہم، پولیس کی جانب سے اب تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

شہریوں نے حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے واقعے کی مذمت کی اور جھارکھنڈ حکومت سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *