نتن یاہو زیلنسکی جیسے انجام کا منتظر رہے، صہیونی اخبار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار نے اسرائیل اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تعلقات میں تناؤ کی نشاندہی کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر صہیونی وزیر اعظم نے امریکی مطالبات کی مخالفت کی، تو ان کا انجام یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی جیسا ہوسکتا ہے۔

عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارونوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر عمل کر رہا ہے مگر دونوں کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہورہا ہے۔ امریکہ تل ابیب کو لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کے تعین کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مجبور کررہا ہے۔ اسی طرح ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر بھی مجبور کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ، سعودی عرب کے ساتھ ایک بڑے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں نوبل انعام حاصل ہوگا یا سعودی حکومت سے مالی فوائد حاصل کرسکیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *