محبت کے نام پر ہراساں کرنے سے تنگ آکر بی ٹیک کی طالبہ نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں افسوسناک واقعہ

[]

نظام آباد _ 7 ستمبر ( اردولیکس) بی ٹیک کی طالبہ نے ایک نوجوان کی جانب سے محبت کے نام پر ہراساں کیے جانے سے تنگ آکر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔یہ افسوسناک واقعہ چہارشنبہ کی شام نظام آباد ضلع شہر  میں پیش آیا۔

 

ٹو ٹاؤن کے ایس آئی اشوک کے مطابق۔ شہر کے گول ہنومان علاقے میں اپنے شوہر کی موت کے بعد پونم تیواری دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ رہتی ہے۔ پونم تیواری ایک پرائیویٹ اسکول میں بطور ٹیچر کام کرتی ہے ۔  چھوٹی بیٹی سنیہا تیواری (18) آرمور کے کشتریہ کالج میں بی ٹیک کے پہلے  سال میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔  ایک  نوجوان ،  اسے  محبت کے نام پر  ہراساں کرتا تھا۔ سنیہا تیواری کی ماں پونم تیواری کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس نے  لڑکے  کی سرزنش کی۔

آج معمول کے مطابق سنیہا کی ماں پونم اسکول گئی تھی۔ گھر میں کوئی نہ ہونے کی وجہ سے سنہا نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ گھر والوں نے ٹو  ٹاؤن پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ماں کی شکایت پر کہ اس کی بیٹی نے نوجوان کی ہراسانی کی وجہ سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے، جس پر   مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *