تلنگانہ: دوست کی شادی کی تقریب سے واپسی،سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت

حیدرآباد: دوست کی شادی میں شرکت کے بعد گھر واپسی کے دوران پیش آئے حادثہ میں نوجوان کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کھمم ضلع کے بارو گوڈ م گاؤں کے رہنے والے 31 سالہ منیش، جو حیدرآباد میں ایک سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت کرتاتھا، ایک حادثہ کا شکار ہو گیا۔

منیش اے پی کے نندیال ضلع کے آلہ گڈہ میں اپنے دوست کی شادی میں شرکت کے لئے گیاتھا۔

واپسی کے دوران کار حادثہ میں موقع پر ہی وہ ہلاک ہو گیا۔

منیش کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ اس کا باپ سدھاکر آر ٹی سی ایس ڈبلیو ایف یونین میں سرگرم کارکن ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *