مختلف ایرانی شہروں کے لیے ائیر ٹیکسی سروس شروع

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبہ البرز کے دارلحکومت کرج سے مختلف شہروں کے لئے ائیر ٹیکسی کا باقاعدہ ائیر ٹیکسی سروس شروع کیا گیا ہے۔

کرج کے پیام ایئرپورٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر محسن حسنلو نے پیر کے روز افتتاحی تقریب میں بتایا کہ یہ سروس البرز کے قریبی شہروں کے ساتھ ساتھ ان شہروں تک بھی دستیاب ہوگی جو ان طیاروں کی پرواز کے دائرے میں آتے ہیں۔

انہوں نے سفر کے اخراجات کے حوالے سے وضاحت کی کہ کرایہ پرواز کے فاصلے کے مطابق طے ہوگا، اور یہ مختلف کمپنیوں اور سروسز کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ ہر پرواز کے آغاز اور اختتام کے مقامات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی کرایہ طے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار ایندھن بھرنے پر ان طیاروں کے ذریعے تمام مقامات تک پرواز کی جاسکتی ہے۔ ائیر ٹیکسی سروس کی موجودہ لاگت فی گھنٹہ تقریبا 20 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے جو مسافروں کی تعداد اور پرواز کے فاصلے کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *