ایران، امریکہ کے ساتھ بات چیت پر مشروط آمادہ

تہران (اے پی) ایران نے کہا ہے کہ ہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر غو رکرے گا بشرطیکہ یہ بات چیت ایران کے نیوکلیرپروگرام کے فوجی مقاصد پر تشویش تک محدود رہے۔

ایکس پر پوسٹ میں ایران کے اقوام متحدہ مشن نے کہا کہ اگر بات چیت کا مقصد ایران کے نیوکلیر پروگرام کے امکانی فوجی مقاصد پر تشویش تک محدود رہے تو اس پر غور کا جاسکتا ہے۔

ایک دن قبل ایران کے رہبر ِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ بات چیت مسترد کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات چیت کا مقصد ایران کے نیوکلیر پروگرام اور خطہ میں اس کے اثر و رسوخ پر بندش لگانا ہے۔

اس سے ایک دن قبل امریکی صدر ٹرمپ نے مانا تھا کہ انہوں نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو مکتوب روانہ کیا ہے کہ واشنگٹن‘ تہران کے ساتھ نئی معاملت چاہتا ہے تاکہ اس کے تیزی سے آگے بڑھتے نیوکلیر پروگرام کو روکا جائے۔

اسرائیل اور امریکہ دونوں خبردار کرچکے ہیں کہ وہ ایران کو نیوکلیر اسلحہ سے کبھی بھی لیس ہونے نہیں دیں گے۔ تہران کا عرصہ سے کہنا ہے کہ اس کا نیوکلیر پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *