
حیدرآباد: ضلع ناگر کرنول میں جزوی طور پر منہدم ایس ایل بی سی کی سرنگ میں لاپتا8 ورکرس کی تلاش کیلئے15 دنوں سے جاری ریسکیو آپریشن میں اتوار کے روز کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔
کیرالا پولیس کے کڈاویر کتوں نے سرنگ کے اندر ملبہ کے نیچے انسانی موجودگی کے ممکنہ جگہ کی نشاندہی کی تھی۔
خصوصی تربیت یافتہ کتوں نے 14 کیلو میٹر طویل سرنگ کے آخری حصہ میں حادثہ کے مقام سے100 میٹر دور D-2 پوائنٹ پر ملبہ کے نیچے انسانی موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔
ریسکیو ورکرس، نشاندہی کردہ مقام پر احتیاط کے ساتھ مٹی نکالی اور جہاں سے ایک لاش برآمد ہوئی۔
ریسکیو ٹیم کو ہفتہ کی شب ملبہ سے6 فیٹ نیچے مبینہ طور پر انسانی اعضا ء دستیاب ہوئے تھے۔ ٹیم کے ارکان، اس مقام کے اطراف احتیاط سے کھدائی کی تاکہ لاش کو باہر نکالا جاسکے۔
https://x.com/TeluguScribe/status/1898736660667346998
دوکتوں کو لاپتا انسانوں اور انسانی لاشوں کے مقام کا پتہ لگانے کی تربیت دی گئی۔ ان کتوں کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ3دن قبل کیرالا سے یہاں لایا گیا۔
عہدیداروں کے مطابق بلکین مالی نائس نسل کے یہ کتے،15 فیٹ گہرائی تک سونگھ کر پتہ لگا تے ہیں۔22 فروری سے جب سری سیلم لیفٹ کنال کی ٹنل کی چھت کایہ حصہ منہدم ہوگیا تھا، اس سرنگ کے اندر8 ورکرس پھنس گئے تھے جن کا تاحال حشر معلوم نہیں ہوسکا۔