کینیڈا ایران کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرے، سینئر عہدیدار

مہر نیوز اہجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کے معاون برائے امریکی امور عیسیٰ کمیلی نے ایرانی افراد اور اداروں کے خلاف کینیڈا کی نئی پابندیوں کو سیاسی محرکات پر مبنی غیر قانونی اقدام  قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ کنیڈا کا یہ اقدام انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے جس سے اس ملک کی حکومت بین الاقوامی سطح پر جوابدہ ہو جاتی ہے۔

کمیلی نے کہا کینیڈا فلسطینی عوام کی نسل کشی” میں ملوث اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ملک ہے۔

انہوں نے کینیڈا کے حکام کو مشورہ دیا کہ وہ دوسری قوموں پر الزامات لگانے کے بجائے اپنی ملکی اور خارجہ پالیسی کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دیں۔ 

کینیڈا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے جن میں ہتھیاروں کی تیاری میں شریک نیٹ ورکس سے مبینہ رابطے کے الزام میں سات افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کینیڈا کی وزارت خارجہ کے مطابق، یہ پابندیاں “3 افراد اور 4 اداروں کو نشانہ بناتی ہیں جو ایرانی کاروباری افراد اور پروکیورمنٹ نیٹ ورکس سے منسلک کمپنیاں ہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی حاصل کرتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *