
حیدرآباد 9- مارچ ( محمد حُسام الدین ریاض )محترمہ سیدہ عطیہ النساء صاحبہ (زوجہ ڈاکٹر سید عبدالحفیظ درمانی مرحوم) دختر حضرت سید قطب الدین حسینی بخاری رح( ہمنا آباد) کا بہ عمر 75سال 9 مارچ 2025 ء اتوار8 رمضان المبارک کو انتقال ہوگیا
مرحومہ’ پیر طریقت حضرت سید شاہ حسین حسینی قادری چشتی بخاری المعروف سید پاشاہ حسینی قادری بخاری قبلہ (سجادہ نشین ومتولی آستانہ بخاریہ ہمناآباد ضلع بیدر کرناٹک) کی حقیقی بہن تھیں نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر مسجد قطب شاہی خیریت آباد حیدرآباد میں ادا کی گئی تدفین متصلہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان ڈاکٹر سید ہاشم درمانی حال مقیم سعودی عرب ‘
سید مصطفیٰ درمانی حالمقیم سعودی عرب اور 7 دختران شامل ہیں تفصیلات کے لئیے فون 9515015003 پر یا 9448349816 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے