مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق شام میں دہشت گرد جولانی رژیم کی جانب سے گذشتہ تین دنوں کے دوران علویوں کے خلاف قتل عام کے واقعات کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ شام کے 9 شہروں میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 1200 افراد قتل کئے گئے ہیں جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔
جولانی رژیم کے عناصر نے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے سر قلم کئے اور متعدد کو آگ لگا کر ان کی لاشیں مسخ کر دیں۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے 16 دیہاتوں کے تمام مردوں کو قتل کیا گیا ہے۔ آج صبح کم از کم 20 علویوں کو لاذقیہ کے قریب ایک گاؤں میں مارا گیا ہے۔