امریکہ: پنسلوانیہ میں آگ کے گولے میں تبدیل ہوا طیارہ، کئی گاڑیوں میں لگی آگ

عینی شاہد برائن پپکن کے مطابق طیارہ اچانک بائیں طرف مڑ گیا اور پھر نیچے گر گیا۔ طیارہ میں سوار سبھی 5 افراد محفوظ بچا لیے گئے ہیں۔ امریکہ میں جنوری کے بعد سے اب تک کئی طیارہ حادثہ ہو چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

امریکہ کے پنسلوانیہ میں ایک بار پھر طیارہ حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں 5 لوگوں کو لے جا رہا ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ افسروں نے حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پنسلوانیہ کے مضافاتی علاقے میں ایک ہوائی اڈے کے باہر پانچ لوگوں کو لے جا رہا طیارہ تباہ ہو گیا۔

نیوز ایجنسی ‘ایسو سی ایٹڈ پریس’ کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے باوجود طیارے میں سوار سبھی پانچ افراد محفوظ بچ گئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔ حالانکہ ان کی حالت کو لے کر ابھی کوئی بھی معلومات نہیں حاصل ہوئی ہے۔

طیارہ میں آگ لگنے اور اس کے گرنے کے بعد اس کی زد میں آ کر کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ یہ حادثہ فیلاڈیلفیا سے تقریباً 75 میل (120 کلومیٹر) مغرب میں مین ہیم ٹاؤن شپ کے ایک ریٹائرمنٹ برتھین ولیج کے پاس تقریباً 3 بجے پیش آیا۔

طیارہ حادثے کے وقت قریب میں ہی گاڑی چلا رہے ایک عینی شاہد برائن پپکن نے بتایا کہ طیارہ اچانک بائیں طرف مڑ گیا اور پھر نیچے گر گیا۔ اس کے بعد یہ فوراً آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا۔ پپکن نے فوراً 911 پر کال کیا اور جائے حادثہ پر پہنچے۔ ان کے ویڈیو فوٹیج میں ملبے سے دھواں اٹھتے ہوئے اور کئی کاروں میں آگ لگتے ہوئے دکھائی دے رہا تھا۔ اس حادثہ میں تین منزلہ رہائشی عمارت بال بال بچ گئی نہیں تو ایک بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا۔

اطلاع ملنے کے فوراً بعد لینکسٹر ایئر پورٹ سے ایک فائربریگیڈ کی گاڑی کچھ ہی منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد اضافی ہنگامہ دستہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ شدید گرمی اور دھواں کی وجہ سے فائربریگیڈ کے اہلکاروں کے لیے آگ پر قابو پانا کافی مشکل ہو رہا تھا۔ اس درمیان تقریباً ایک درجن گاڑی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

فلائٹ اویر کے مطابق طیارہ کو لینکسٹر ایئرپورٹ سے پرواز کرنی تھی اور اسپرنگ فیلڈ، اوہیو کے لیے روانہ ہونا تھا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے کہا ہے کہ وہ حادثہ کی جانچ کرے گا۔ واضح ہو کہ جنوری کے بعد سے ہی امریکہ میں طیارہ حادثہ کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *