پاراچنار میں بھی اشیائے خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہہ پاراچنار میں حالات انتہائی سخت ہوچکے ہیں، کئی ماہ سے راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو رمضان المبارک میں بھی اشیائے خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاست خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، جبکہ عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں صرف بیان بازی تک محدود ہیں اور عملی اقدامات نہیں کر رہیں۔

علی امین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا صبر ہی انہیں لے ڈوبے گا، عوام کو مزید مجبور نہ کیا جائے۔ مزید تفصیلات اس ویڈیو میں جان سکیں گے۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *