
اوٹاوا: کناڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی اشیاء پر محصولات کے دوسرے مرحلے کو 2 اپریل تک نافذ نہیں کرے گا۔
وزیر خزانہ ڈومینک لی بلینک نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ مسٹر لی بلینک نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیرف میں تاخیر کے اعلان کے فوراً بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ’’امریکہ نے کن اڈا-امریکہ-میکسیکو معاہدے ( سی یو ایس ایم اے) کے مطابق کناڈا سے برآمدات پر ٹیرف کو 2 اپریل تک معطل کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔
نتیجتاً، کناڈا 2 اپریل تک 125 ارب کناڈیائی ڈالر کی امریکی مصنوعات پر ٹیرف کا دوسرا دور نہیں لگائے گا، جب کہ ہم تمام محصولات کو ختم کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔‘‘
واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو میکسیکو اور کناڈا کو یہ اعلان کرتے ہوئے ایک بڑی راحت دی کہ میکسیکو اور کناڈا کو 2 اپریل تک کچھ سامان پر ٹیرف ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ چھوٹ دونوں ممالک کو ان اشیاء کے لیے دی گئی ہے جو سی یو ایس ایم اے کے تحت آتی ہیں۔