
ہوسٹن سے فینکس جانے والی ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی پرواز میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون مسافر نے دورانِ پرواز ہنگامہ برپا کر دیا۔ جیسے ہی پرواز ولیم پی ہابی ایئرپورٹ سے ٹیک آف ہوئی، خاتون اچانک زور زور سے چیخنے لگی۔ اس نے اپنے کپڑے اتار دیے اور جہاز کے اندر دوڑنے لگی، جس سے دوسرے مسافر خوفزدہ ہو گئے۔
بعد میں اس نے کاک پٹ کے دروازے پر زور زور سے دستک دینا شروع کر دی اور چیخنے لگی کہ اسے فوراً جہاز سے اتارا جائے۔ تقریباً 25 منٹ تک یہ ہنگامہ جاری رہا، جس کے بعد پائلٹ کو پرواز واپس ہوسٹن موڑنی پڑی۔
جہاز کے لینڈ ہوتے ہی پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر ایک ذہنی صحت کے مرکز میں منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق، اس پر ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ اس واقعہ کے باعث پرواز 90 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، جیسا کہ ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے اپنی بیان میں تصدیق کی۔