الجولانی رژیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، علوی نگراں کونسل کی شامی عوام سے اپیل

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق شام میں علویوں کی نگراں کونسل نے شامی عوام پر زور دیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں الجولانی رژیم کی غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور قیام کریں۔

کونسل نے کہا کہ الدعتور، طرطوس اور جبلة میں جاری جھڑپوں کو فوری روکا جائے کیونکہ ان علاقوں میں عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم شامی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جبلة کے دیہاتوں میں بسنے والے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے پرامن احتجاجی تحریک شروع کریں اور ظلم کے خلاف کھڑے ہوں۔

دوسری جانب لاذقیہ کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح گروہوں نے شامی وزارت دفاع کے اہلکاروں کو نواحی علاقے بیت عانا کے قریب نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسی دوران السویداء کے شہریوں نے بھی الجولانی کے دہشت گرد عناصر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ بشار الاسد حکومت کے سقوط کے بعد سے اب تک شام مسلسل عدم استحکام اور بدامنی کا شکار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *