عاشق معشوق کی اجتماعی خودکشی۔ کریم نگر میں افسوسناک واقعہ

تلنگانہ : شادی کروانے سے گھروالوں کے انکار کے بعد عاشق اور معشوقہ نے اجتماعی طور پر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے کریم نگر میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ضلع کے چپہ دنڈی منڈل کے رہنے والے 24 سالہ ارون کمار اور 21 سالہ الیکھیا نے ایروکالا واڈا میں اپنے مشترکہ دوست کے مکان میں پھانسی لے لی۔

 

ارون کمار پیشہ سے  لیب ٹکنیشن کے طور پر کریم نگرٹاون کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں کام کرتا تھا۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کے گھروالوں نے اس شادی سے انکار کردیا، اور لڑکی کے گھر والے اس کیلئے رشتہ تلاش کررہی تھے جس پر مایوسی کے عالم میں ان دونوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

 

نوجوان لڑکے اور لڑکی کی موت کے ساتھ ہی ان دونوں کے گھر والوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور گاؤں میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *