کرناٹک میں سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن؟

بنگلورو (پی ٹی آئی) بی جے پی نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ کرناٹک میں برسراقتدار کانگریس سرکاری ٹھیکوں میں مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں سارے ترقیاتی کام بند پڑے ہیں۔ کانگریس نے کابینہ میں تجویز منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ٹھیکوں میں اقلیتوں کو 4 فیصد ریزرویشن دیا جائے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اقلیت کا مطلب ہمیشہ مسلمان کیوں لیا جاتا ہے جبکہ ملک میں دیگر اقلیتی برادریاں موجود ہیں۔

انہوں نے بنگلورو میں میڈیا سے کہا کہ کانگریس کی اقلیتوں کو خوش کرنے کی پالیسی سماج کو درہم برہم کردے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *