ہندوستان پر 2 اپریل سے امریکی ٹیرف، ٹرمپ کا اعلان

نیویارک/ واشنگٹن (پی ٹی آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور دیگر ممالک کی طرف سے عائد ٹیرف کی اونچی شرحوں پر تنقید کی۔ انہوں نے اسے انتہائی ناواجبی قراردیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 2 اپریل سے ایسے ممالک پر جوابی ٹیرف لگائی جائے گی جو امریکی سامان پر لیوی وصول کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے منگل کے دن امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں یہ بات کہی۔ وائٹ ہاؤز میں اپنی دوسری میعاد میں یہ ان کا پہلا خطاب تھا۔

20 جنوری کو انہوں نے امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ اپنا سامان امریکہ میں نہیں بناتے تو ٹرمپ دورِ حکومت میں آپ کو ٹیرف دینی ہوگی اور بعض کیسس میں بہت زیادہ ٹیرف دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک نے کئی دہوں تک ہم پر ٹیرف لگائے۔ اب ہماری باری ہے۔

یوروپین یونین (ای یو)‘ چین‘ برازیل‘ انڈیا‘ میکسیکو اور کینیڈا کے بارے میں آپ نے سنا ہے؟ ان کے علاوہ کئی دیگر ممالک ہیں جو ہم سے زیادہ ہم پر ٹیرف لگاتے ہیں۔ یہ انتہائی ناواجبی ہے۔

ہندوستان کی ہم پر آٹو ٹیرف 100 فیصد سے زائد ہے۔ فروری میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی حکومت‘ ہندوستان اور چین جیسے ممالک پر عنقریب جوابی ٹیرف عائد کرے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ 2 اپریل سے نئی ٹیرف لگ جائے گی۔ ہم پر جتنی ٹیرف لگے گی ہم جوابی میں اتنی ہی ٹیرف لگائیں گے۔

ہم جیسے کو تیسا کریں گے۔ ہندوستان کے ساتھ امریکہ کا تجارتی خسارہ لگ بھگ 100 بلین امریکی ڈالر کا ہے۔ وزیر کامرس پیوش گوئل اپنے امریکی ہم منصب سے بات چیت کے لئے اِن دنوں واشنگٹن میں ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *