دہلی میں زمینی سطح پر پارٹی کو زندہ کرنے کے لیے بلاک اور ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگیں از سر نو شروع

دیویندر یادو نے کہا کہ 2 مارچ کو 258 بلاک اور 5 مارچ کو 14 اضلاع میں منعقد میٹنگوں میں بلاک کانگریس کارکنان نے حصہ لیا۔ ان میں سابق اراکین پارلیمنٹ اور وزراء سمیت دیگر سینئر لیڈران کی بھی شرکت ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>بلاک سطح پر میٹنگ کے دوران دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو</p></div><div class="paragraphs"><p>بلاک سطح پر میٹنگ کے دوران دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو</p></div>

بلاک سطح پر میٹنگ کے دوران دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو

user

نئی دہلی: دہلی میں ایک بار پھر کانگریس کی ضلعی اور بلاک سطح کی میٹنگیں شروع ہو گئی ہیں۔ اس تعلق سے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ماہانہ بلاک اور ضلعی کانگریس کمیٹی کی میٹنگوں کا از سر نو آغاز راجدھانی میں زمینی سطح پر پارٹی کو دوباہ زندہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخاب کی وجہ سے پچھلے کچھ ماہ سے یہ میٹنگیں نہیں ہو پائی تھیں، لیکن جب یہ میٹنگیں پھر سے شروع ہوئیں تو کانگریس کارکنان کا ردعمل کافی حوصلہ افزا رہا۔

دیویندر یادو نے کہا کہ 2 مارچ کو 258 بلاک اور 5 مارچ کو 14 اضلاع میں منعقد میٹنگوں میں بلاک کانگریس کارکنان نے حصہ لیا۔ ان میٹنگوں میں سابق اراکین پارلیمنٹ، دہلی کے سابق وزراء، سابق اراکین اسمبلی، سابق اور موجودہ میونسپل کونسلرز اور عہدیداروں سمیت دیگر سینئر لیڈران کی بھی شرکت ہوئی۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ بلاک اور ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگوں میں دیے گئے مشوروں اور آئیڈیاز کو ذہن میں رکھتے ہوئے پارٹی زمینی سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے کی سمت میں کام کرے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پارٹی جب زمینی سطح پر پارٹی کو زندہ کرنے کی مہم پر نکلے گی تو حالیہ اسمبلی انتخاب کے دوران تنظیم کی طاقت اور کمزوریوں پر توجہ دی جائے گی اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے جہاں بھی ضرورت ہوگی، بدلاؤ کیا جائے گا۔

دیویندر یادو نے اپنے بیان میں دہلی کانگریس کے ذریعہ ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار نبھانے کا عزم ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کے ذریعے کیے گئے انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے اور ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کرنے میں ناکام رہنے پر عوام کی آواز کو مضبوطی کے ساتھ بلند کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے اپنی 15 سالہ دور حکومت میں دہلی کو دنیا کے بہترین شہروں میں شامل کرنے کے مقصد سے جو ترقیاتی کام کیے تھے، انہیں کیجریوال حکومت کی 11 سالوں کی غلط حکمرانی نے تباہ و برباد کر دیا۔

دیویندر یادو کے مطابق اب دہلی کے لوگ بی جے پی حکومت سے راجدھانی کے پرانے وقار کو بحال کرنے کی امید کر رہے ہیں، جسے دہلی کانگریس باریکی سے مانیٹر کرے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ بی جی پی حکومت کو کھوکھلی تقاریر کے سہارے نہیں چھوڑ دیا جائے گا، بلکہ اسے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مجبور کیا جائے گا۔ سب سے پہلے حکومت کو اپنے وعدے کے مطابق دہلی کی ہر خاتون کے کھاتے میں ماہانہ 2500 روپے جمع کرنے اور رکی ہوئی عوامی بہبود کی پنشن کی تقسیم کو دوبارہ شروع کرنے کے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *