
حیدرآباد کے عنبرپیٹ فلائی اوور کے نیچے آج صبح6 نمبر چوراہے پر ایک بڑا آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔آگ فلائی اوور کی تعمیر کے لیے لگائے گئے شیڈس میں لگی۔آگ کے اچانک بھڑکنے سے علاقہ میں کثیف دھواں پھیل گیا،
جس سے مقامی افراداور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھوئیں کی شدت کے باعث علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی۔کئی افرادنے سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی۔جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔
اس فلائی اوور پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاریہ سال 26 فروری کو شروع ہوئی تھی، جو کئی سال کی تعمیر کے بعد مکمل ہوا تھا۔ یہ پراجکٹ ورنگل نیشنل ہائی وے پر واقع ہے،