پالتو بلی کی موت کا غم خاتون کی خودکشی

نئی دہلی ۔ پالتو بلی کے مر جانے پر ایک خاتون نے خودکشی کر لی۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق 36 سالہ خاتون پوجا نے ایک بلی کو پالا تھا جس کا نام اس نے ٹیٹو رکھا تھا

 

چہارشنبہ کی رات 10 بجے بلی کی موت ہو گئی جبکہ گزشتہ دو سال سے وہ بلی پوجا کے ساتھ تھی اور وہ اسے اپنے بچے کی طرح دیکھا کرتی تھی، جب بلی کی موت ہو گئی تو پوجا نے یہ سمجھا کہ وہ دوبارہ زندہ ہو جائے گی اور اس نے تین دن تک اسے گھر میں ہی رکھا بعد ازاں پوجا نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔

 

بتایا گیا ہے کہ پوجا کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ مراد آباد کے ایک ہاسپٹل میں زیر علاج بھی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *