مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کی صدارتی کمیٹی کے رکن محمد رشیدی نے پارلیمانی اجلاس کے دوران امریکی استکبار کی استحصالی ذہنیت کی طرف اشارہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے رہبر معظم انقلاب کے بیانات کے کچھ ہی عرصے بعد شیطان برزگ کی اصلیت دنیا پر عیاں ہوگئی۔
رشیدی نے کہا کہ زیلنسکی کی ٹرمپ سے ملاقات امریکہ پرستوں کے لئے ایک عبرت ناک پیغام ہے کہ یہ عالمی استکبار اپنے حلیفوں اور گماشتوں کو کس طرح کیمروں کے سامنے رسوا کرتا ہے۔