
حیدرآباد 2- اپریل ( راست ) محترمہ حسیم النساء بیگم معلمہ گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان شاہی مراد محلہ میر جملہ تالاب کٹہ ( چارمینار زون ) ایس اے اردو ‘ دخترمولوی محمد سیلمان موظف صدرمدرس ضلع جنگاؤں زوجہ جناب محمد عبدالمعید الکٹریکل کنٹراکٹر28 فروری 2025 کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئیں ۔
محترمہ کا پہلا تقرر19 دسمبر 1991ء کو گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری اسکول کٹل گوڑہ چارمینار منڈل پر عمل میں آیا تھا بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کمیلہ قدیم چنچل گوڑہ ‘ گورنمنٹ پرائمری اسکول اندرون یاقوت پورہ ‘ گورنمنٹ ہائی اسکول جنگم میٹ پر بھی نمایاں خدمات انجام دیں وظیفہ پر سبکدوش ہونے پرڈپٹی ای او چارمینازون محترمہ ای سجاتا ‘ صدرمدرس جناب ایم اے علیم کے علاوہ سینئیر اساتذہ جناب عبدالباسط خاں ‘ جناب سید رحمت اللہ جناب محمد حسام الدین ریاض ‘ محترمہ صادقہ اطہرکے علاوہ اسکولی اسٹاف ڈاکٹر محمد ضیاء الدین ‘ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ‘ محمد عبدالنسیم ‘محمد عبدالباری’ محمد ابراہیم خان ‘ محمد مغنی مسعود ‘ سید اکبر حُسین ‘ سیدہ کوثر سلطانہ ‘ عائشہ شاداب ‘
حاجرہ جبین ‘ ٹی شیلجہ کے علاوہ اساتذہ یونین کے قائدین محمد اقبال ‘محمد مسعود احمد محمد احمد خان اور دوسروں نے مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا