تلنگانہ میں 125 سالہ درجہ حرارت کا تجزیہ، اس سال گرمی اور لو کی شدت میں غیر معمولی اضافہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے بیشترحصوں میں مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں گرمی اورلو کی شدت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بات حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے بتائی۔ اپریل اور مئی کے مہینوں میں درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

1901 سے 2025 یعنی 125سال تک کے اوسط درجہ حرارت کا تجزیہ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ اس سال گرمی کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ خاص طور پر جنوبی اور وسطی تلنگانہ کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

جنوبی اور شمالی تلنگانہ میں رات کے وقت بھی درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ 125 سال کے اوسط درجہ حرارت کا تجزیہ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ ہوا میں نمی کی مقدار کافی حد تک کم ہو چکی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *