
چھپرا: بہار میں ضلع سارن کے جلال پور تھانہ علاقے میں دو نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمار آشیش نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ جی ایس بنگرا ٹیچر ٹریننگ کالج کے قریب سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
دونوں نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
مرنے والوں کی شناخت فاروق اور اشرف کے نام سے ہوئی ہے جو کہ تھانہ مشرک کے گاؤں کولپورہ کے رہائشی ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے۔
اس واقعہ میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لیے ایکما کے سب ڈویژنل پولیس افسر کی قیادت میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔