ایران اور ازبکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور ازبکستان کے اعلی حکام نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

ایران کے تجارتی وفد کے ازبکستان  کے دورے کے اختتام پر دونوں اطراف کے چیمبرز آف کامرس کے سربراہان کے درمیان مشترکہ کانفرنس کے دوران مفاہمتی دستاویز پر دستخط کئے گئے ہیں۔

اس یاد داشت کی شقوں میں باہمی تجارتی ملاقاتیں اور اقتصادی وفود کے دورے، اشیا کی فروخت میں سہولت کے لیے مشترکہ کاروباری مراکز کا قیام، مشہد اور سمرقند کے درمیان براہ راست پروازوں کے قیام سمیت نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دونوں صوبوں کی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے لیے مشترکہ اقتصادی اور ثقافتی نمائشوں اور تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔

فریقین نے زراعت، صنعت، مائننگ،  خوراک، طبی آلات، دواسازی، سیاحت کی ترقی اور ویزوں کے اجراء کے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *