
ممبئی: مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیوینڈر فڈنویس کو دھمکی آمیز پیغام روانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دھمکی پاکستان کے فون نمبر سے موصول ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق جمعہ کے روز صبح یہ دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا۔ حکام نے ابھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب دھمکیوں کے پیش نظر چیف منسٹر کی سیکیورٹی میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کو سنگینی سے لیا جا رہا ہے اور چیف منسٹر کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دریں اثنا ریاست کے نائب چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کے ساتھ بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایک نامعلوم شخص نے ان کے گاڑی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی تھی اور یہ پیغام ممبئی پولیس کو ای میل کے ذریعہ بھیجا تھا۔