برج بھوشن سنگھ کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم، الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی حکومت کی درخواست کی منظور

قبل ازیں، نچلی عدالت نے حکومت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، تاہم ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس راجیش سنگھ چوہان کی سنگل بینچ نے برج بھوشن کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

یہ معاملہ 2014 کا ہے، جب گونڈہ ضلع کے نگر کوتوالی تھانے میں ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 اور 341 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری احکامات کی نافرمانی کی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *