حیفا میں کارروائی، 2 صہیونی پولیس سمیت 10 زخمی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ساحلی شہر حیفا میں صہیونیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

صیہونی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے حیفا میں گاڑی سے کچلنے اور چاقو سے حملے میں کم از کم 10 صیہونی زخمی ہوئے، جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صیہونی ٹی وی چینل 13 نے رپورٹ دی کہ حملہ آور نے پہلے جنوب حیفا میں گاڑی سے کئی افراد کو کچلا، پھر ایک پولیس کی گاڑی سے ٹکرایا اور گاڑی سے اتر کر دو پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ اور کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ صہیونی سیکورٹی فورسز نے حملہ آور کو شہید کردیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *