پاکستان میں بھی صبح 5:14 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس سے قبل 16 فروری کو بھی پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کا مرکز راولپنڈی سے 8 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
اگرچہ زلزلے کے یہ جھٹکے متعدد ممالک میں محسوس کیے گئے، تاہم ابھی تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ملی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو زلزلے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔