تھیٹر میں رکن اسمبلی کی ویڈیوز اور تصاویر لینے والے پجاری کے خلاف پولیس اور اسپیکر سے شکایت

حیدرآباد: ریاست کی جوگولامباعالم پور مندر کے سینئر پجاری آنند شرما،عالم پور کے ایم ایل اے وجیوڈو اور ان کے خاندان کی تصاویر اور ویڈیوز لینے پر مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ ویڈیوز اورتصاویراُس وقت لی گئیں جب وہ ایک تھیٹر میں فلم دیکھ رہے تھے۔جوگولامباگدوال کی آئی آئی ٹاؤن پولیس میں شکایت درج کروانے کے علاوہ ایم ایل اے نے جو دلت ہیں، نے اسپیکر جی پرساد کمار سے بھی شکایت درج کی۔اس کے مطابق، اسپیکر نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ وہ جانچ کریں اور ایم ایل اے اور ان کے خاندان کی تصاویر اور ویڈیوز لینے والے پجاری کی حرکت کے پس پردہ محرکات کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔

یہ واقعہ دو ماہ قبل پیش آیا تھا۔ ایم ایل اے وجیوڈو اپنے خاندان کے ساتھ ایک تھیٹر میں فلم دیکھ رہے تھے اور اتفاق سے پجاری بھی تھیٹر میں موجود تھا۔ اپنے چہرے کو رومال سے ڈھانپ کر، پجاری نے ایم ایل اے اور ان کے خاندان کے افراد کی تصاویر کھینچ لیں۔پجاری کو دیکھ کر ایم ایل اے نے فوراً اسے پکڑ لیا اور اس کا موبائل چیک کیا۔ ایم ایل اے نے پجاری سے سوال کیا کہ وہ تصاویر اور ویڈیو کیوں بنا رہے ہیں۔

اس واقعہ سے ناراض ہوکر ایم ایل اے نے آئی آئی ٹاؤن پولیس میں شکایت درج کروائی۔ایم ایل اے نے اس واقعہ پر اسپیکر سے شکایت بھی کی اور اس کے مطابق انہوں نے ضلع کلکٹر سے رپورٹ طلب کی۔

توقع ہے کہ ضلعی انتظامیہ ایک دو روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ماضی میں، ایم ایل اے نے بھی مندر کے دورے کے دوران پروٹوکول کی پیروی کرنے میں ناکام رہنے پر پجاری پر اپنی ناخوشی کا اظہار کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پجاری کے خلاف کچھ اور شکایات بھی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *