
ورنگل: شانتی نگر، ایل بی نگر، ورنگل میں مسجدِ تقویٰ شریفہ اور مکتب و مدرسہ “دار الارقم” کے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کئی معزز شخصیات اور مذہبی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عبید الرحمن مدنی (چیئرمین مرکز امام بخاری، ممبئی) اور شیخ عبد الحسیب مدنی (لیکچرر کلیۃ الحدیث، بنگلور) تھے، جنہوں نے دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
معزز مہمانوں میں جناب سید عثمان سلیم (سابق صدر ورنگل سٹی جمعیت اہل حدیث)، جناب سید فاروق احمد (صدر ورنگل سٹی جمعیت اہل حدیث)، امام و خطیب جناب تہذیب انور مبارکپوری، جناب فصیح الدین قاسمی (قاضیٔ شریعت، ورنگل)، اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔
خصوصی مدعوین میں ٹی پی سی سی سیکریٹری جناب محمد ایوب، کانگریس لیڈر جناب امیر پاشا (چوٹو بھائی)، جی ڈبلیو ایم سی کے کارپوریٹرز جناب محمد فرحان، سری جی نریندر کمار، سری سُریش جوشی اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
یہ تقریب بیگم شریف النساء زوجہ محمد عبد الرشید سنڈکای اور ان کے اہلِ خانہ کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔ شرکاء نے مسجد و مدرسہ کی تعمیر پر منتظمین کو مبارکباد دی اور دعا کی کہ یہ ادارہ نسلوں تک علم و ہدایت کا مرکز بنا رہے۔