تلنگانہ: کالاجادوکا شبہ۔ضعیف خاتون کے قتل کی واردات

حیدرآباد: کالا جادو کرنے کے شبہ میں ایک 70 سالہ خاتون کا قتل اور اس کے زیورات لے کر فرار ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے گرمیلا پلی گاؤں میں پیش آیا۔

ڈی ایس پی سمپت راؤ کے مطابق مقتول خاتون ویرماں گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگئی۔ بعد ازاں اس کی لاش ایک زرعی کنویں سے ملی۔

اس کے رشتہ داروں نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس میں کہا گیا کہ اسے نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کیا ہے۔

گذشتہ روزتین افراد نے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کی۔ان کی شناخت ملیا، سرینواس اورسدھو کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ ملیا کو ویرماں پر کالے جادو کا شبہ تھا، اس نے یہ یقین کرلیا کہ ضعیف خاتون اس کی بیٹی کی بیماری کی ذمہ دار ہے۔

ملیا نے اپنے رشتہ دا وں کی مدد لی تاکہ ضعیف خاتون کاقتل کیاجاسکے۔

19 فروری کو، تینوں نے خاتون کو سنسان جگہ لے جاکراس کا قتل کردیا۔

انہوں نے اس سے 2 تولے سونا اور 30 تولے کے طلائی زیور بھی لے لئے۔پولیس نے ملزمین کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *