حیدرآباد: ایک آر ٹی سی بس بے قابو ہوکر جھاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے جنگاوں ضلع کے اسٹیشن گھن پور کے مضافات میں پیش آیا۔
حادثہ میں بس میں سوار 6افرادزخمی ہوگئے۔
اس حادثہ کی اطلاع پر مقامی افرادنے فوری طور پر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ بس ہنمکنڈہ سے پالاکرتی جارہی تھی۔
ایک بڑاحادثہ ٹل جانے کے سبب تمام نے راحت کی سانس لی۔