
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی (کے پی ایچ بی) علاقہ میں کارنے میٹروکے ستون کو ٹکر دے دی۔کل شب یہ واقعہ پیش آیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ کارانتہائی تیز رفتارتھی جس کے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیاجس کے نتیجہ میں کار، میڑو کے ستون کے ساتھ ساتھ ایک اور کارسے ٹکراگئی۔حادثہ کاسبب بننے والی کارکو شدید نقصان پہنچا۔
اس حادثہ میں 5افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔
اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثہ کا سبب بنی کارکو وہاں سے ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر ٹریفک کو بحال کیا۔
مقامی افرادنے بتایا کہ کارمیں سوارنوجوان حالت نشہ میں تھے۔