
حیدرآباد: امتحان میں ناقص مظاہرہ کے خوف سے انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ میں خودکشی کر لی۔اس طالب علم کی شناخت سنجے کے طورپر کی گئی ہے جس نے اپنے گھر میں چھت سے پھانسی لے لی۔
اس نے یہ انتہائی اقدام اُس وقت کیا جب اس کا خاندان مہا شیوارتری کی تقریب میں شرکت کیلئے گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ سنجے، جو پہلے ہی انٹرمیڈیٹ کے گذشتہ امتحانات میں ناکام ہوچکا تھا، اگلے امتحانات میں بھی اسی طرح کے نتائج کی توقع کررہا تھا۔اسی لئے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔