[]
حیدرآباد _ 4 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کئی اضلاع شدید بارش سے متاثر ہیں اور کئی مقامات پر ندیاں اور تالاب لبریز ہو گئے ہیں کاماریڈی ضلع کے گندھاری منڈل میں گندھاری ندی بہہ رہی ہے۔ تین کسان سیلابی پانی میں پھنس گئے۔ گوری سانگے نامی کسان اپنے کھیت میں سیلاب میں پھنس گیا ۔ دوسری جانب زرعی کام کے لیے جانے والے دو دیگر کسان ندی کے پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے۔ حکام اور مقامی لوگوں نے کسانوں کی تلاش کررہے ہیں۔ مقامی ایم ایل اے سریندر نے کلکٹر سے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
اسی طرح جگتیال رورل منڈل کے حیدراپلی ندی میں ماہی گیر ودیا ساگر لاپتہ ہو گیا ۔پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے وہ بہہ گیا۔جگتیال رورل پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے
اسی دوران حیدرآباد کے گاندھی نگر میں ایک خاتون نالہ میں بہہ گئی۔ اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے