
حیدرآباد: جیسے ہی گرمیوں کا موسم شروع ہوتا ہے، بہادرپورہ میں واقع نہرو زو پارک میں سیاحوں اور مقامی زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس موقع پر زو انتظامیہ نے انٹری فیس میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگا۔
پہلے زو پارک میں انٹری فیس عام دنوں میں بڑوں کیلئے 70 روپے اور ویک اینڈ پر 80 روپے تھی۔ اب یکم مارچ سے بڑوں کیلئے انٹری 100 روپے جبکہ بچوں کیلئے 50 روپے کر دی گئی ہے، جو پہلے 45 روپے تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوائے ٹرین، بی او وی، 11 سیٹر بی او وی ایکسکلیوزیو اور فش ایکویریم جیسی دیگر سہولیات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
نہرو زو پارک میں اکثر فلم انڈسٹری کے لوگ شوٹنگ کیلئے آتے ہیں۔ پہلے ایم آر او شوٹنگ کیمروں کیلئے 600 روپے فیس لی جاتی تھی، لیکن اب یہ فیس بڑھا کر 10,000 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح پروفیشنل ویڈیو کیمرے کیلئے 2500 روپے چارج کیے جائیں گے۔
زو پارک انتظامیہ کے مطابق یہ قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ زو کی دیکھ بھال، سہولیات کی بہتری اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کیا گیا ہے۔