روسی وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ایک روزہ دورے پر آج تہران  پہنچ گئے ہیں۔ 

 اعلی روسی سفارت کار اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات چیت کریں گے۔

سرگئی لاوروف نے اس پہلے ترکی کا دورہ کیا جہاں اس ملک کے اعلی حکام سے شام سمیت خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

 توقع ہے کہ اس دورے کے دوران فریقین شام، جنوبی قفقاز، افغانستان، یمن، خلیج فارس کی صورت حال، مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل، بحیرہ کیسپین اور ایران کے جوہری معاملے سمیت بعض اہم بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔

 روسی وزیر خارجہ ایران کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *