
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو کہا کہ امریکہ اور یوکرین کے درمیان قدرتی وسائل پرممکنہ معاہدے کا روس سے کوئی لینا دینانہیں ہے۔ تاہم یوکرین کے وسائل کا بغور جائزہ لیا جانا چاہیے۔
پوتن نے کہا کہ “اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں ہے۔ میں اس کا بالکل بھی اندازہ نہیں لگارہا ہوں اورنہ ہی اس کے بارے میں سوچنا چاہتا ہوں۔
یقیناً، ان وسائل کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہے کہ وہ کتنے حقیقی ہیں، ان میں سے کتنے ہیں، وہ کیا ہیں، ان کی لاگت کتنی ہے، وغیرہ۔ لیکن، میں دہراتا ہوں، یہ ہمارا کام نہیں ہے۔”
صدر نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی، روس امریکی شراکت داروں، نجی کاروباروں اور سرکاری ڈھانچے کو نایاب زمینی دھاتوں کے شعبے میں مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہو گا۔
پوتن نے کہا کہ “نایاب زمین کی دھاتیں ترقی یافتہ معیشت والے خطوں کے لیے ایک بہت اہم وسیلہ ہیں اور ہم اس سمت میں بہت کم کام کر رہے ہیں۔ ہمیں مزید کرنا چاہیے۔