یکم مارچ سے تلنگانہ میں نئے راشن کارڈز کی تقسیم

تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر نے اعلان کیا کہ یکم مارچ سے اہل غریب خاندانوں میں راشن کارڈز کی تقسیم شروع کی جائے گی۔

 

پہلے مرحلے میں حیدرآباد، رنگا ریڈی، اور متحدہ محبوب نگر اضلاع میں ایک ہی دن میں ایک لاکھ نئے راشن کارڈز دیے جائیں گے

 

۔ مارچ 8 کے بعد دیگر اضلاع میں بھی راشن کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ وزیر نے کہا کہ 10 سال بعد غریب عوام کا راشن کارڈ حاصل کرنے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔

 

تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے 26 جنوری کو نئے راشن کارڈز کی اجرائی شروع کی گئی اور ابتدائی طور پر 16,900 خاندانوں کو راشن کارڈز دیے گئے۔

 

لیکن اس کے بعد ایم ایل سی انتخابات کا انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے اس عمل کو روک دیا گیا تھا۔ اب حکومت نے ان اضلاع میں راشن کارڈز تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ نہیں ہے

 

۔ 8 مارچ کے بعد تمام اضلاع میں کارڈز تقسیم کیے جائیں گے، اور حکومت مجموعی طور پر 5.12 لاکھ خاندانوں کو نئے راشن کارڈ فراہم کرے گی۔ جو لوگ ابھی تک درخواست نہیں دے سکے،

 

وہ اب بھی می سیوا سینٹرز پر50 فیس ادا کرکے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کا اسٹیٹس دیکھنے کے لیے ایک ریفرنس نمبر بھی فراہم کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *