کیرالہ: ترواننت پورم میں اجتماعی قتل کا سنسنی خیز معاملہ، ایک شخص نے 6 لوگوں کو قتل کرنے کا جرم قبول کیا

‘ہندوستان’ سے ملی خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس سنسنی خیز واقعہ کو انجام دینے والے شخص کا نام عفان ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ عفان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے زہر کھا لیا ہے۔ فی الحال پولس اس سنگین جرم کی وجہ تلاش کرنے میں لگ گئی ہے۔

پولیس نے اس واردات میں 5 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے جبکہ عفان کی ماں کو شدید حالت میں ایک نجی میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ عفان نے اپنی ماں پر بھی حملہ کیا تھا۔ مہلوکین میں دو قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *